عیدالاضحی کے موقع پرجانوروں کی آلائشیں کیسے تلف کریں؟پاک فضائیہ بھی میدان میں آگئی، عوام کے نام پیغام جاری کردیا 

عیدالاضحی کے موقع پرجانوروں کی آلائشیں کیسے تلف کریں؟پاک فضائیہ بھی میدان ...
عیدالاضحی کے موقع پرجانوروں کی آلائشیں کیسے تلف کریں؟پاک فضائیہ بھی میدان میں آگئی، عوام کے نام پیغام جاری کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جوکہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں،یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کوتباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ جاری  پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -