بلاول کے صادق اور امین ہونے پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں:شبلی فراز

بلاول کے صادق اور امین ہونے پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں:شبلی فراز
بلاول کے صادق اور امین ہونے پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں:شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواوران کے مشیر حقیقت سے بالکل بے خبر ہیں، بلاول کے صادق اور امین ہونے پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں۔ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریت سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم اوران کے خاندان نے بڑی محنت اورایمانداری سے نام کمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عدالت نے جوسوالات پوچھے ان کے انہوں نے جوابات دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی ٹریل آپ اس وقت دے سکتے ہیں جب آپ نے ایمانداری سے پیسہ کمایا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تمام کمائی قانونی راستے سے پاکستان منتقل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوشیشے کے گھرمیں بیٹھ کردوسروں پرپتھرپھینک رہے ہیں۔سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ عوام نے عمران خان کے سماجی بھلائی کےکام کود یکھتے ہوئے انہیں وزیراعظم منتخب کیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بلاول بھٹونے اپنی زندگی میں غریبوں کے لیے بھی کچھ کیا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ کہ بلاول بھٹو کو ان سارے سوالات کے جوابات اپنی فیملی ہی میں مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے پاس کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق سے علاقائی پارٹی بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ فضل الرحمان سے ملیں یا گل رحمان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قانون کویہ لوگ نیب ایکٹ سے مشروط کر دیتے ہیں کیونکہ ان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ این آر او دیا جائے۔

مزید :

قومی -