کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج طلب

کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج طلب
کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج طلب

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل منگل کو وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی اور پاک فوج کو اس میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور کراچی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرنے جبکہ پاک فوج سے اس میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -