ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار،ملزم کن وارداتوں میں ملوث ہیں؟تفصیلات جانئے

ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار،ملزم کن وارداتوں میں ملوث ہیں؟تفصیلات ...
ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار،ملزم کن وارداتوں میں ملوث ہیں؟تفصیلات جانئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا نےمیڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع غربی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان میں فیصل علی خان اور نظام الدین شامل ہیں، ملزمان ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاحصہ ہیں،ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دے رہے تھے، ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان اسلحے کی ترسیل، بھتہ کلیکشن اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری طرف سندھ  رینجرز نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شارع فیصل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے1 ملزم کو گرفتار کیا،ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،عوامی کالونی،فیروز آباد،جمشید کوارٹر او ر سولجر بازار کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان سے غیر اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کو قانون کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -