اپوزیشن کی تجویز تھی کہ 99 کروڑ کا غبن کرپشن نہیں کہلائے گا:شہزاد اکبر

اپوزیشن کی تجویز تھی کہ 99 کروڑ کا غبن کرپشن نہیں کہلائے گا:شہزاد اکبر
اپوزیشن کی تجویز تھی کہ 99 کروڑ کا غبن کرپشن نہیں کہلائے گا:شہزاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احتساب نے بتایا کہ اپوزیشن کی تجویز تھی کہ 99 کروڑ کا غبن کرپشن نہیں کہلائے گا، اپوزیشن کے مطابق ننانوے کروڑ کرپشن والا قانونی گرفت میں نہیں آئے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جو مثبت تبدیلی اپوزیشن لانا چاہتی ہے وہ وفاقی حکومت سے شیئر کرے، اپوزیشن سے گفتگو کے لیے آج بھی تیار ہیں اور کل بھی تیار ہیں لیکن اپوزیشن سے درخواست ہے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھنا ہوگا۔
کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہر شق اور میم کے پیچھے درجنوں کیسز بند ہوجائیں گے، عمران خان اپوزیشن کے موجودہ ڈرافٹ پر کبھی رضامند نہیں ہوسکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق اپوزیشن کے مجوزہ ڈرافٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو مال آپ نے بٹورا وہ سب حلال نہیں کہلائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالیں، اپوزیشن سے پوچھتا ہوں کیا آپ ہمیں بلیک لسٹ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں تجویز کے مطابق اپوزیشن شوگر مافیا کے کیسز کا خاتمہ چاہتی ہے، یہ کہتے ہیں 1999 سے پہلے والی کرپشن معاف کردی جائے۔شہزاد اکبر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دادد ینی ہوگی اس شخص کو جس نے ماہرانہ ڈرافٹ بنایا ہے، اپوزیشن کےڈرافٹ میں نااہلی سےمتعلق بھی وضاحت آئی ہے۔

مزید :

قومی -