پہلا ون ڈے، آئرلینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے، آئرلینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
پہلا ون ڈے، آئرلینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کرٹس کیمفر کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روز باﺅل کرکٹ سٹیڈیم ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کافیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور آئرلینڈ کے 5 بلے باز صرف 30 کے مجموعی سکور سے پہلے ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔ کرٹس کیمفر نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ 2، گیرتھ ڈینلی 22، اینڈی بالبرنی 3، ہیری ٹیکٹر 0، کیوین اوبرائن 22، بورکان ٹکر 0، سیمی سنگھ 0، اینڈی میک برائن 40، بیری میکارتھ 3 اور کریگ ینگ 11 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 8.4 اوورز میں محض 30 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ثاقب محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل راشد اور ٹام کیورن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، ٹام کیورن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔
آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، گیرتھ ڈیلانی، ہیری ٹیکٹر، کیوین اوبرائن، لورکان ٹکر، کرٹس کیمفر، سیمی سنگھ، اینڈی میک برائن، بیری میکارتھی اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -