چند گھنٹے کی بارش نے سندھ حکومت کی آنکھیں کھول دیں ،عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئےبڑا قدم اٹھا لیا 

چند گھنٹے کی بارش نے سندھ حکومت کی آنکھیں کھول دیں ،عید الاضحیٰ کے موقع پر ...
چند گھنٹے کی بارش نے سندھ حکومت کی آنکھیں کھول دیں ،عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئےبڑا قدم اٹھا لیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات  سندھ سیدناصرحسین شاہ نےکہاہےکہ عیدکےموقع پرعوام کو ریلیف دینےکےلئے تمام متعلقہ اداروں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مربوط و مستحکم اقدامات کئے ہیں،تما م متعلقہ بلدیاتی اداروں کےافسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،عوام کی تکالیف اور مشکلات کے حل کے لئے تمام بلدیاتی و ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ  سید ناصر حسین شاہ  کاکہنا تھاکہ عوام کی تکالیف اور مشکلات کے حل کے لئےتمام بلدیاتی و ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجودہوں گے،تما م متعلقہ بلدیاتی اداروں کےافسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا اور ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کو آرڈی ایشن کے حوالے سےاہم کردار ادا کرے گا،عید کےموقع پرکسی بھی غیرمعمولی صورتحال کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اقدامات کرے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کسی بھی مشکل صورتحال میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم سے رجوع کریں،عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر عمل در آمد کے لئے تمام بلدیاتی افسران متحرک ہونگے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -