کراچی میں عام روٹین کے کام کو بھی سندھ کے حکمرانوں نے۔۔۔۔ حلیم عادل شیخ نے ایسی بات کہہ دی کہ مراد علی شاہ جل بھن جائیں گے

کراچی میں عام روٹین کے کام کو بھی سندھ کے حکمرانوں نے۔۔۔۔ حلیم عادل شیخ نے ...
کراچی میں عام روٹین کے کام کو بھی سندھ کے حکمرانوں نے۔۔۔۔ حلیم عادل شیخ نے ایسی بات کہہ دی کہ مراد علی شاہ جل بھن جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارٹی کےپارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کراچی کے شہریوں کو سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے لاورث چھوڑ دیا ہے،سندھ حکومت عوام کے مفادات میں کام کرنے کو تیار نہیں،حالیہ چند گھنٹوں کی بارشوں سے شہر کراچی اس لئے ڈوبا کیوں کہ نالوں کہ صفائی نہیں کی گئی، سندھ کے حکمرانوں نے نالوں کو ہی بیچ دیا ہے، 12سالوں میں نالوں کی صفائی کی مد میں کرڑوں روپے ہڑپ کئے گئے،شکر گزار ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے جنہوں وزیر اعظم کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا،شہر کراچی اور پورے صوبے میں روٹین کا کام بھی سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے ڈیزاسٹر بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے اور پاک آرمی کو کراچی بھیجا ہے، سندھ کے لوگوں کو اب فیصلہ کرنا پڑے گا کہ یہ کیسے نااہل حکمران ہیں کہ شہر میں صفائی کے لئے بھی این ڈی ایم اے کو آنا پڑا حالانکہ یہ سندھ حکومت اور کی ایم سی کی ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کراچی کو ڈوبنے نہیں دیں گے ،جو کام  12 سالوں میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نےکراچی کےلئےنہیں کئےاب  تحریک انصاف کر کے دکھائے گی،ہم مستقل بنیادوں پر کراچی کے درپیش مسائل کو حل کریں گے، المیہ یہ ہے کہ سندھ میں روٹین کا کام بھی سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے ڈیزاسٹر بنا دیا گیا ہے جس پر نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو کراچی کے لئے بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام وزیر اعظم عمران خان کی شکر گذار ہے جنہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی بھیجا ہے لیکن سندھ کے ایک محکمہ پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی ہے جو کہیں نظر نہیں آرہا، صوبے کے اس ادارے میں بجیٹ صرف کاغذوں تک محدود ہے، سندھ میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہو تو متاثرین خاندان کو کیش امداد وفاقی حکومت نے دی،سندھ حکومت کے لوگوں نے راشن کی جگہ صرف بھاشن دیا،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت سندھ میں 50لاکھ لوگوں کو 60 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں مزید بھی دیئے جارہے ہیں،ہسپتالوں میں ماسک سے لیکر وینٹیلیٹر تک وفاق نے پہنچائے سندھ کے حکمران صرف عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں،سندھ کے حکمران کام نہیں کر رہے،پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کی عوام کو ان چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔