پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گیا

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گیا
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔میزبان ٹیم کے اسکواڈ میں جوئے روٹ (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنز، جوس بٹلر، زیک کرالر، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس،کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 5 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -