کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز تحفے میں دے دیئے

کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز تحفے میں دے دیئے
کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز تحفے میں دے دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈین حکومت نے حکومت پاکستان کو 162موبائل وینٹی لیٹرز کاتحفہ پیش کیا،وینٹی لیٹرز کی حوالگی کیلئےاسلام آبادمیں این ڈی ایم اے کی طرف سےتقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 162 میڈیکل وینٹیلیٹرز کا تحفہ دیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کینیڈا کی ہائی کمشنروینڈی گلمور اور وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ کینڈین ہائی کمشن، وزارت صحت، آئی ایچ آئی ٹی سی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سےخطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اےنے کینیڈین حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے اور بین الاقوامی سطح پرہم سب کو ملکر اس سے نمٹنا ہوگا، کورونا سے اس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہیں۔

اس موقع پر کینیڈا کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے طبی شعبے کو مستحکم کرنے کے اس سفر میں شریک ہیں جس کے ذریعے خطرے سے دوچار لوگوں با لخصوص خواتین اور بچیوں کو فائدہ ہو گا،پاکستان کو دیا گیا یہ تحفہ بھی دونوں ممالک کے مابین مسلسل ترقیاتی معاونت اور کورونا سے نمٹنے کے عمل کا حصہ ہے اور کینیڈا کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی معاونت جاری رہے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کینیڈا کی جانب سے میڈیکل وینٹیلیٹرز کی پاکستان کو فراہمی پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے نہ صرف کورونا سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا بلکہ اس سے پہلے بھی ایک اچھے دوست کی طرح پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا۔