ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ذہنی دباﺅ کا سامنا ہو سکتا ہے اور جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن ہی نہیں ہے۔ اس لئے قسمت پر چھوڑ دیں سب کچھ وہ جو ہمارے حق میں بہتر ہوگا وہی کرے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے اندر کے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں پھر کوئی جہاں غلطی دکھائی دے اس کی فوری اصلاح کریں ورنہ کچھ معاملات تو زائچہ میں بھی آتے دکھائی نہیں دے رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوسروں کے کہنے پر چلیں گے تو زندگی میں زہر گھل جائے گا اپنی عقل کا استعمال کریں اور اللہ پاک سے مدد لے کر دور اندیشی سے چلیں، صورت حال مناسب نہیں ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیا چاہتے ہیں کہ سب کچھ آپ کی مرضی سے ہو، ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہنا ہے تو پھر کیوں ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ بس سب اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب مشکل بڑھ جائے تو سمجھ لیں کہ اب ایک نیا راستہ کھلنے والا ہے اور آسانی شروع ہو جائے گی مگر شرط ہے آپ تمام تر حالات میں بھی صرف اپنے اللہ کو پکاریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات ابھی تک نارمل نہیں ہو رہے اور کچھ بھی کہنا ابھی مشکل ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھا ہے۔ اس لئے فی الحال خاموشی سے معاملات دیکھتے ہوئے چلیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ رزق کا وعدہ اس کا ہے، جو وہ ہر حال میں پورا کرے گا پھر پریشانی کیسی۔ آپ کو چاہیے کہ جو مل رہا ہے آج کل اس کا شکر ادا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خود زمینی مریض سے بن گئے ہر وقت دماغ پر کوئی بات سوار رہتی ہے۔ جسم میں اب وہ جان بھی نہیں رہی۔ اگر اسی طرح ٹینشن لیتے رہے تو پھر بات بگڑ جائے گی۔ صدقہ ضرور دیں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کے تمام معاملات چیک کریں کس جگہ کوئی غلط ہے۔ اس کو جس قدر ممکن ہو جلد ٹھیک کر لیں۔ آپ کو ابھی بدنظری جیسی صورت حال کا سامنا دکھائی دے رہا ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بات کوئی بھی نہیں مگر آپ ہیں کہ پریشان ہوئے جا رہے ہیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور نیت صاف کرکے توبہ ک رلیں۔ اللہ آپ کو ضرور ہر پریشانی سے نکال دیں گے، ان شاءاللہ


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی طرف سے رقم کی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ لگتا تو ہے کہ اس کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن گھر میں بھی جاری ٹینشن کو کم کرنے والا ہے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو جس بات نے پریشان کیا ہوا ہے۔ وہ آج دوپہر تک ہی حل ہو جائے گی اور آپ کے لئے ایک اہم راستہ بھی کھلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ بھی جلد۔