پاکستان کے معروف فلمی اداکار اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار ہوگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف فلمی اداکار مصطفی قریشی اور انکی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔مصطفیٰ قریشی نے اپنے پرستاروں اور اہل وطن سے کی دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔