میراکبر خان کی کامیابی سے باغ میں کامیابیوں کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا: سردار رشید طاھری 

میراکبر خان کی کامیابی سے باغ میں کامیابیوں کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا: سردار ...
میراکبر خان کی کامیابی سے باغ میں کامیابیوں کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا: سردار رشید طاھری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ(سعدیہ مغل)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میراکبر خان نے ایک بڑے مقابلے کے بعدایل اے 16باغ کی سیٹ اپنے نام کرلی جو عوام کا میراکبر کی کارگردگی پر اعتماد کا اظہار ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما رشید طاھری نے اپنے بیان میں میر اکبر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اب باغ میں تعمیر وترقی کا دور شروع ہوگا، میراکبر نے ہمیشہ تعصب سے بالاتر ہوکر پیار اور رواداری کو پروان چڑھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگ دھونس دھاندلی سے وزارتیں کرتے رہے ہیں لیکن اب وقت بدل گیا ہے، اب لوگ شرافت کو پسند کرتے ہیں۔ رشید طاھری نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے تمام جیتنے والے ممبران کو مبارک دی اور کہا کہ اب آزادکشمیر کرپشن سے پاک ہو گیا ،اب صحیح معنوں میں ترقی کا دور شروع ہوگا۔