افغانستان میں سیلابی صورتحال کے باعث 40 افراد ہلاک 150 سے زائد لاپتہ ہوگئے

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبے نورستان میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔