بچوں سے زیادتی کرنے والے2 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس نےسات سالہ بچے اور14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے2 ملزمان گرفتار کر لیا،الگ الگ مقدمات درج ،پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کا 7سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ طاہر نے اس کے ساتھ زیادتی کی،جبکہ تھانہ پیرودہائی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ میں اور میری فیملی فوتگی پر گئے ہوئے تھے، ہماری عدم موجودگی میں حبیب اللہ نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر صدر بیرونی پولیس اور پیرودہائی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کیے، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 7سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم طاہر صدیق کو جبکہ تھانہ صدر پیرودہائی پولیس نے 14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم حبیب اللہ کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔