ویسٹ انڈیز سے ٹی 20سیریز جیتیں گے: مصباح الحق

ویسٹ انڈیز سے ٹی 20سیریز جیتیں گے: مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹی20 سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگی پہلے میچ میں بارش کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا ویسٹ انڈین ٹیم کی جانب سے دئیے جانے والا ٹارگٹ پاکستان کی ٹیم نے ضرو ر حاصل کرلینا تھا ٹیم نے سیریز کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور کل کھیلے جانے والے میچ میں ٹیم جیت کا عزم لیکر میدان میں اترے گی مصباح نے مزید کہا کہ سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بہت اہمیت کی حامل ہے اور جیت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھرپور فائدہ حاصل ہوگا پاکستان ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ہر کھلاڑی ذمہ داری پوری کرے تو پاکستان کی ٹیم کو جیت سے کوئی نہیں روک سکتا بطور ہیڈ کوچ میری کوشش ہے کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دوں تمام کھلاڑی بھرپو ر تعاون کررہے ہیں ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد ٹیم کا دوسرا ٹارگٹ ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریزجیتنا ہے ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تو کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔