ای سپورٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے Infinix  اورFree Fire  کا معاہدہ

  ای سپورٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے Infinix  اورFree Fire  کا معاہدہ

  

  لاہور(پ ر)اسمارٹ فون کے معروف برانڈInfinix نے عالمی سطح پر مقبول ڈیجیٹل گیمنگ پلیٹ فارمFree Fireکے ساتھ شراکت قائم کر لی۔ اس تعاون سے پاکستانی نوجوانوں میں ای سپورٹس کو فروغ ملے گا، کیونکہ دنیا بھر کے نوجوان جوش و خروش سے اس دلچسپ تفریحی سرگرمی میں حصہ لے رہے ہیں۔ ا ی سپورٹس اب پوری دنیا کے لوگوں کے لئے معاشرتی و معاشی مواقع پیدا کررہا ہے کیونکہ اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل انفوٹینمنٹ ہماری طرز زندگی میں مزید مرکزی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔دو انتہائی جدید کاروباری اداروں - Infinix اور ’Free Fire‘ پاکستان کے سب سے بڑے ای سپورٹس ٹورنامنٹ -‘فری فائر پاکستان لیگ’(ایف ایف پی ایل) کے سیزن -2 کا انعقاد کریں گے۔  26 جولائی، 2021 سے شروع ہونے والے اس پُرجوش مقابلہ کو جیتنے کے لئے ایک ملین روپے کے انعامی پول کااعلان کیا گیا ہے، جب کہ فاتح ٹیم کو میکسیکو میں، 'گیرینا فری فائر ورلڈ سیریز' میں بھی مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ایف ایف پی ایل سیزن -2 نوجوان گیمرز کو اپنی پہچان حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، 500 سے زائد انتہائی ہنر مند ٹیمیں 6 مختلف شہروں: کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے 36 ٹیمیں رجسٹریشن کریں گی۔ ٹورنامنٹ 4 مرحلوں میں تقسیم ہے، جس کا اختتام 10 اکتوبر 2021 کو گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوگا۔Infinix اورFree Fire کے مابین اس شراکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے،Infinix پاکستان کے سی ای او - Joe Hu نے  کہا کہ: ''اس طرح کی شراکت داری کے ذریعےInfinix کا مقصد پاکستان کی شاندار نئی نسل کو آگے آنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 

اس کا بنیادی مقصد ای سپورٹس کو پاکستان میں لا کر نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کورہنمائی فراہم کرنا ہے۔"

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -