جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو 

جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس جنرل روڈزانی مپھوانیا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعدازاں معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -