پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے نگران کمیٹیاں تشکیل دیدیں 

پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے نگران کمیٹیاں تشکیل ...

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6نگراں کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ ڈویژن (اربن)کے سربراہ عزیز الرحمن چن،گوجرانولہ ڈویژن کے میاں اظہر حسن ڈار،فیصل آباد ڈویژن کے چودھری سعید اقبال،ساہیوال ڈویژن کے غلام فرید کاٹھیا، سرگودھا ڈویژن کے تسنیم قریشی اور راولپنڈی ڈویژن کے نگراں سردار سلیم حیدر ہونگے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  نگراں کمیٹیاں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد،پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مدد،مقامی انتظامیہ کی بد نظمی پر نظر رکھیں گی۔ انہوں نے نگراں کمیٹیوں کو ہفتہ وار رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ کو جمع کرانے کی ہدایت کی۔

نگراں کمیٹیاں 

مزید :

صفحہ آخر -