تحریک انصاف ملک گیرجماعت: پنجاب کے عوام نے نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا، شبلی فراز 

تحریک انصاف ملک گیرجماعت: پنجاب کے عوام نے نواز شریف اور مریم کا بیانیہ ...

  

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں تھیں تو یہ کچھ نہ کرسکے اب یہ پانچ چھ لوگ کیا احتجاج کرسکتے ہیں، ن لیگ بیانیہ مسترد ہونے کی وجہ سے دھڑے بندی کا شکار ہے، پنجاب کے عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔کچھ رہنما پارٹی کو ایک طرف کھینچنا چاہتے ہیں جبکہ نوازشریف اور مریم پارٹی کو دوسری طرف کھینچنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا رزلٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے۔ پنجاب کو ن لیگ کا گڑھ کہا جاتا تھا تاہم اب ثابت ہوچکا ہے کہ وزیراعظم قومی لیڈر ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -