پولیس افسران کے گھروں کی مانیٹرنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا

پولیس افسران کے گھروں کی مانیٹرنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر کے پولیس افسران کے گھروں، دفاتر اور اراضی کی مانیٹرنگ کے لئے سٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے نام سے ایک سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔ جس کے ذریعے آئی جی پولیس پنجاب صوبے بھر کے پولیس افسران کو الاٹ شدہ سرکاری گھروں، دفاتر اور اراضی کی مانیٹرنگ کر سکیں گے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سافٹ ویئر کے ذریعے آئی جی پولیس پنجاب اس بات کا سراغ لگا سکیں گے کہ اس پولیس آفیسر کے پاس کتنے سرکاری گھر زیر قبضہ ہیں ایک سے زائد سرکاری گھر رکھنے والے پولیس افسران کو باقی سرکاری گھر چھوڑنا ہونگے۔

مزید :

علاقائی -