سبزہ زار، 30سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں 30سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ قاضی ٹاؤن میں 30 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی،30 سالہ شخص کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی اور دیپال پور کا رہائشی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی پولیس کے مطابق وقار سبزہ زار میں کرایے کے گھرمیں رہتا تھا۔