مریم فاطمہ کی ہلاکت کیس میں استعمال گاڑی کی سپرداری کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 

   مریم فاطمہ کی ہلاکت کیس میں استعمال گاڑی کی سپرداری کیخلاف اندراج مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) نجی ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر بھاگنے والے ملزم شہزاد احمد کی طرف سے مدعی کو نوٹس دیئے بغیر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی جعلی دستاویزات پر سپردداری پرلینے پر مقدمے کی درخواست دیدی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز کی عدالت میں مدعی کے وکیل چودھری مدثر ایڈووکیٹ نے مریم فاطمہ کی ہلاکت کیس میں استعمال ہونے والی گاڑی مبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سپردداری پر دینے پر شہزاد احمد کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی۔جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں اسامہ سمیت سات ملزمان نامزد ہیں جبکہ ملزمان کا چالان عدالت میں پیش ہو چکا ہے۔اس کیس میں استعمال ہونیوالی گاڑی کو شہزاد احمد نے مدعی کو نوٹس دلوائے بغیر اور مبینہ جعلی کاغذات جمع کرا کر سپرداری پر حاصل کر لی۔

مزید :

علاقائی -