ڈی پی او آفس کرپشن کیس، دو ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

  ڈی پی او آفس کرپشن کیس، دو ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث دو ملزمان محمد عاطف اکرام اور محمد شفیق کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے،عدالت نے تمام ملزمان کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،مرکزی ملزم عارف حسین اور شریک ملزمان محمد حسن، مہر حسن علی اور احمد سعید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جبکہ ملزم محمد شفیق کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

،ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزم محمد عاطف اکرام اور محمد شفیق کی جانب سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیاجبکہ دیگر4 گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -