ریلوے کی ترقی کیلئے لاہور کے آٹو میشن پراجیکٹس دوسری ڈویژنوں میں بھی ضروری: اعظم سواتی 

ریلوے کی ترقی کیلئے لاہور کے آٹو میشن پراجیکٹس دوسری ڈویژنوں میں بھی ضروری: ...

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر افسران کے ہمراہ ریلوے لاہور ڈویژن کا دورہ کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی نے وفاقی وزیر ریلویز کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو لاہور ڈویژن کی کارکردگی اور ریلوے کے جاری آٹومیشن پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈی ایس ریلوے لاہور کی قیادت میں آٹومیشن سسٹمز میں سرفہرست ہونے کے ساتھ ساتھ نئے دو سسٹمز بھی متعارف کروادیئے ہیں جس کے مطابق فیلڈ سٹاف مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ٹریک پر کام کرنیوالے گینگ مینوں کی آن لائن حاضری جبکہ ای انسپکشن سسٹم سے پچھلی تاریخوں کا ڈیٹا کیو آر کوڈ سے چیک بھی کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے لاہور کے آٹومیشن پراجیکٹس کی تعریف کی اور کہاکہ ریلوے کی دیگر ڈویژنوں میں بھی اس طرح کے سسٹمز کی ضرورت ہے تاکہ ریلوے بتدریج ترقی کی منازل طے کرے۔ اس موقع پر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ایماندار اور محنتی لوگ ہی ریلوے کی خدمت کر سکتے ہیں، انسانی جانوں کی حفاظت ریلوے کی بہترین خدمت ہے، ٹریک کی مینٹینینس پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

 اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -