مالم جبہ سکینڈل تحقیقات بند کرنے پر تعجب نہیں، پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان: پیپلز پارٹی 

مالم جبہ سکینڈل تحقیقات بند کرنے پر تعجب نہیں، پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مالم جبہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں،وفاقی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ملک کو کورونا ویکسین کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عمران خان کی تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغہ حسن کار کردگی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے، گندم اور چینی سکینڈل سامنے آنے پر نیب اندھا،گونگا اور بہرا بن گیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی حکومت میں ہونے والی کرپشن میں نیب سہولت کار ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹیشیری رحمان نے کہاکہ گزشتہ مہینے وفاقی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ملک کو کورونا ویکسین کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ ویکسین بحران کے نتیجے میں دوسری خوراک میں تاخیر ہوئی، اب وزارت خزانہ نے ویکسین خریدنے کے لئے وزارت صحت کی درخواست مسترد کر دی ہے، یہ اقدام ویکسین کے نئے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کب تک دیگر ممالک سے عطیہ میں ملی ویکسین پر انحصار کرے گی؟ کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ملک بھر میں ویکسینیشن ڈرائیو کو مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے،حکومت سنجیدگی دکھائے۔
 مالم جبہ کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -