گیس میٹر کسی کے گھرلگانے پر شہری انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا

گیس میٹر کسی کے گھرلگانے پر شہری انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سوئی گیس میٹر کسی دوسرے کے گھرلگانے پر شہری انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا،عدالت نے ایف آئی سے16اگست کومعاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی،مرحوم عبدالوحید بھٹی کے بھائی درخواست گزارعبد العزیز بھٹی نے سوئی گیس اہلکاروں اور جعلی گیس صارف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ ہم نے 2015ء میں سوئی گیس کامیٹرلگوانے کی درخواست دی تھی، میرے مرحوم بھائی کا میٹر ساز باز کرکے کسی دوسرے اقبال نامی شہری کے گھر لگا دیاگیاہے،سوئی گیس اہلکاروں اور جعلی گیس صارف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -