گندم کی پیداوارکیلئے سیڈ کارپوریشن کا مصدقہ بیج ضروری،وزیر زراعت

گندم کی پیداوارکیلئے سیڈ کارپوریشن کا مصدقہ بیج ضروری،وزیر زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور  (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے گندم کے کسانوں کو پیغام دیا ہیکہ گندم کی بھرپور پیداوار کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج کاشت کریں تاکہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کر سکیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن مارکیٹنگ ڈویڑن کی بہتر پالیسی کی وجہ سے گندم کے بیج کی ایڈوانس سیل جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک محمد الیاس، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی، شہباز احمد بریار، سہیل ارشاد و دیگر افسران کو بہترین مارکیٹنگ پر شاباش دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن واحد ادارہ ہے جو کسانوں کو معیاری بیج سستے داموں فروخت کرکے قومی خدمت کر رہا ہے۔ ڈیلروں اور کسانوں کا پنجاب سیڈ کارپوریشن پر اعتماد جو چار دہائیوں سے قائم ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زرعی شعبہ پر توجہ سے گندم کی بہترین پیداوار حاصل کر رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ کسان کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری حکومت کا مشن ہے
گردیزی

مزید :

صفحہ آخر -