انسپکٹرعدنان بخاری پی ایس او ٹو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور تعینات

انسپکٹرعدنان بخاری پی ایس او ٹو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹرعدنان بخاری کو بطور پی ایس او ٹو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن منصور الحق نے دفتر میں پی ایس او کی خالی ہونے والی سیٹ پر انوسٹی گیشن کے مختلف انسپکٹرز کے انٹرویو کیے اور انسپکٹر عدنان بخاری کو سلیکشن کے بعد اپنا پی ایس او تعینات کر دیا جو کہ اس سے قبل لاہور کے مختلف تھانہ جات میں بطور ایس ایچ او، انچارج انوسٹی گیشن، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اور سی آئی اے میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔ واضع رہے عدنان بخاری اس سے قبل پنجاب کانسٹیبلری میں بھی ڈپٹی کمانڈنٹ اور کمانڈنٹ کے ساتھ بطور پی ایس او احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -