بلوچستان کی معاشی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کریں گی، سنجرانی

 بلوچستان کی معاشی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کریں گی، سنجرانی

  

کوئٹہ(آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ اقتصادی نقل و حمل میں تیزی لانے کیلئے نئی شاہراہیں بنانا اور پرانی شاہراہوں کی بحالی انتہائی اہم ہے۔ معیاری شاہراہوں کی تعمیر ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این ایچ اے حکام کی جانب سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 103کلومیٹر طویل نوکنڈی - ماشخیل روڈ کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نوکنڈ ی -ماشخیل کی اہم شاہراہ کا افتتاح 10اگست کو کریں گے۔ زیارت بالا نوش تا دالبندین شاہراہ پر کام اکتوبر کے مہینے میں شروع کیا جائے گا۔ بلوچستان صوبے میں نیشنل ہائی وے کا نیٹ ورک 3835کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ بہتر مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کیلئے مختلف زون تشکیل دیئے گئے ہیں۔ حکام نے چیئرمین سینیٹ کو بسیمہ- خضدار، یکمچ -خاران، کچلاک -ژوب اور کوئٹہ مغربی بائی پاس سمیت دیگر اہم منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔ این ایچ اے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ شاہراہوں سے جاری منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ نوکنڈی تا ماشخیل روڈ پر آبادی اور کجھور کے باغات کو کسی قسم نقصان نہ پہنچے۔ آبادی اور باغات کو بچانے کیلئے روڈ کیالائنمنٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔شاہراہوں کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں۔شاہراہوں کا نیٹ ورک بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجر کاری کے منصوبے شروع کئے جائیں صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کریں گیاقتصادی نقل و حمل میں تیزی لانے کیلئے نئی شاہراہیں بنانا اور پرانی شاہراہوں کی بحالی انتہائی اہم ہے معیاری شاہراہوں کی تعمیر ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی این ایچ اے، ان کے انجینئرز اور ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے شاہراہوں کا نیٹ ورک صوبے کی تقدیر بدل دے گا۔

سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -