ڈی پی اوز دریائی چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ خاص توجہ مرکوز رکھیں، انعام غنی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ دریاؤں سے ملحقہ علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے شہروں کے دریائی علاقوں میں مون سون کے سیزن کے دوران شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ میں دریائی چیک پوسٹوں کا کردارانتہائی اہم ہے لہذا ڈی پی اوز اّپنے اضلاع کی دریائی چیک پوسٹوں کی کارکردگی، وسائل کی فراہمی اور مانیٹرنگ و انسپکشن پربطور خاص توجہ مرکوز رکھیں۔
تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت حفاظتی اقدامات سے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو تحفظ کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ جن دریائی چیک پوسٹوں کی کشتیوں کی بیٹیریاں خراب ہیں انہیں دوروز کے اندر تبدیل کرکے فنکشنل کردیا جائے جبکہ ڈی پی اوز سے دریائی چوکیوں کے سی سی ٹی وی کیمرے14اگست تک آپریشنل ہونے کا سرٹیفیکٹ لیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مون سون کے دوران دریا میں طغیانی یا سیلاب کی صورت میں دریائی چوکیوں پر تعینات عملہ شہریوں سے تعاون اورامدادی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں مون سون کے سیزن اور دریائی چیک پوسٹوں کے پیشہ ورانہ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔