قصور، بارش سے چھتیں گرنے کے باعث باپ بیٹا جاں بحق، متعدد زخمی
قصور (بیور و رپورٹ) قصور کے گردوانواح میں ہونے والی بارش سے تین مختلف مقامات میں تین چھتیں گرنے سے باپ بیٹا جابحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق نور پور صدر قصور میں پنتالیس سالہ بابا ہستا اور اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا مستان اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے بوسیدہ چھت گر گئی اس کے ملبے تلے دب کر دونوں باپ بیٹا جابحق ہو گئے رکنپورہ قصور میں سنوکر کلب کی چھت گرنے سے مٹھو،ابوبکر،وسیم وغیرہ زخمی ہو گئے لوھگڑ جھگیاں میں بوسیدہ چھت گرنے سے محمد امین کی بیٹی صدف بی بی زخمی ہو گئی زخمیوں کو طبی امدا د کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
باپ بیٹا جاں بحق