اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے دوران رجسٹری محرر اورمنشی گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی کرپشن نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران رجسٹری محرر اور منشی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق میانوالی کی تحصیل پپلاں سے رجسٹری محرر محمد رمضان اور منشی آفتاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو ٹریپ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو پندرہ ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی جامع تلاشی کے دوران 76710 روپے بھی برآمد کیے گئے۔
سرکل آفیسر عصمت اللہ بندیال اور سول جج نے ملزمان پر ٹریپ ریڈ کرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
نے کی اپیل کی ہے۔