مشکل میں پھنسے مسافروں کی مدد موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے، محبوب اسلم

     مشکل میں پھنسے مسافروں کی مدد موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے، محبوب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک قوانین کی پابندی کروانا، مشکل میں پھنسے مسافروں کی مدد کرنا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے چیمبر آف کامرس شیخوپورہ کے اشتراک سے " روڑ سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری" کے عنوان سے منعقد کئے جانے والے روڈسیفٹی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روڑ سیفٹی سیشن میں گروپ ہیڈ شیخوپورہ چیمبر آف کامرس منظورالحق ملک، پریذیڈنٹ شیخوپورہ چیمبر آف کامرس عادل محمود، ڈپٹی کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج تیمور خان،انڈسٹریلسٹ حضرات،، میڈیا نمائندگان، موٹروے پولیس افسران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس اور شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کی طر ف سے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -