عید پر 27لاکھ 70ہزار سیاحوں کی آمد،  27ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،وزیر اعظم کو رپورٹ پیش

عید پر 27لاکھ 70ہزار سیاحوں کی آمد،  27ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،وزیر اعظم کو ...

  

پشاور(آئی این پی) پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں عید کے دوران 27لاکھ70ہزار سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید پرسیاحوں کی آمد کے حوالے سے رپورٹ اور اعدادوشمارجاری کردیئے گئے اور اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں عیدکے دنوں میں 27لاکھ70ہزارسیاحوں کی آمد ہوئی، کثیرتعداد میں سیاحوں کی آمد سے 66ارب سے زائد کا کاروبار ہوا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کی آمدسے مقامی معیشت کو27ارب سیزائدکافائدہ ہوا، عید کے دنوں میں 10لاکھ50سے زائدسیاحوں نے سوات کارخ کیا جبکہ گلیات میں 10لاکھ،کمراٹ میں ایک لاکھ20ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔اسی طرح کاغان میں 7لاکھ  سے زائد جبکہ چترال50ہزارسیاحوں کی آمدہوئی، عیدچھٹیوں میں 7لاکھ20ہزارگاڑیاں سیاحتی علاقوں میں داخل ہوئیں، اس دوران دنوں میں مقامی لوگوں کے روزگاروآمدن میں اضافہ ہوا۔

 رپورٹ پیش

مزید :

صفحہ آخر -