قلعہ گجر سنگھ، دکان کے تنازعہ پر بہنوئی کی فائرنگ دو سالے شدید زخمی 

 قلعہ گجر سنگھ، دکان کے تنازعہ پر بہنوئی کی فائرنگ دو سالے شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں بہنوئی نے دکان کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دو سالوں کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود محلہ چوہدریاں کے رہائشی عثمان ارشد اور علی ارشد عدالت پیشی کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ مسجد چوہدریاں کے قریب تاک لگائے بیٹھے عرفان سلیم عرف عفی نے دونوں بھائیوں کو قریب پاتے ہیں اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں عثمان ارشد کو سات اور علی ارشد کو تین گولیاں لگیں جبکہ عرفان سلیم عرف عفی فائرنگ کرتا ہوئے موقع سے فرار ہو گیازخمی بھائیوں کو محلے داروں نے ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -