ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے سیمینار اور واک

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے سیمینار اور واک

  

 لاہور (آن لائن) ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے مناسبت سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت سی ای او ڈاکٹر شوکت ورک نے کی۔ سیمینار اور واک میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار اور واک کا بنیادی مقصد ہیپاٹائٹس اور اِس کی وجوہات، ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور اس کے علاج اور خاتمے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر شوکت ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس جگر کی سوزش یا ورم کو کہتے ہیں۔ عام طور پر یہ مرض وائرل انفیکشن سے لاحق ہوتا ہے۔ وائرل ہیپاٹائٹس کی کئی اقسام ہیں، جیسے ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور ای۔ ان تمام اقسام کے اسباب اور وائرس ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ ہیپاٹائٹس Aاور Eکی نوعیت شدید ہوتی ہے مگر دورانیہ مختصر ہوتا ہے۔ ان کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور خوراک ہے۔ ڈاکٹر شوکت ورک نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس بی، سی، ڈی اور ای زیادہ خطر ناک اور طویل المدت ہوتے ہیں۔ یہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لئے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس جیسی پیچیدگیاں جگر کے سرطان کا سبب بھی بنتی ہیں۔ جگر کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلو ں کو ہیپاٹائٹس سے بچایا جا سکے۔اس مرض سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا اور اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانا بہت ضروری ہے۔

 سیمینار اور واک

مزید :

صفحہ آخر -