پولیس کی غفلت، شہر کے دو مردہ خانوں میں موجود 46لاشیں گلنے سرنے لگیں 

پولیس کی غفلت، شہر کے دو مردہ خانوں میں موجود 46لاشیں گلنے سرنے لگیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مردہ خانے لاوارث لاشوں سے بھر گئے، 2ماہ سے مردہ خانوں میں موجود 46لاشیں گلنے سڑنے لگیں۔ پولیس کی غفلت کے باعث لاوارث لاشوں کی شناخت اور تدفین کا عمل مکمل نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق شہر کے دو بڑے مردہ خانوں میں 46لاوارث لاشیں موجود ہیں ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں 40 نامعلوم افراد کی لاشیں موجود ہیں جبکہ جناح ہسپتال میں 6لاوارث افراد کی لاشیں موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جن کی موت نشے کے باعث واقع ہوئی تھی،دو ماہ گزر جانے کے باوجود ان لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل نہ کیا جا سکا ہے میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس تاخیری کارروائی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ان لاشوں کی وجہ سے ایک تو فریزر بھر چکے ہیں دوسرا تعفن پھیل چکا ہے مردہ خانوں کی انتظامیہ نے پولیس افسران سے نوٹس لی

مزید :

علاقائی -