بھارتی گجرات میں ماسک نہ پہننے پر مسلمان بلاگر پر وحشیانہ تشدد نوجوان کومہ میں چلا گیا
نئی دہلی(آئی این پی) انتہا پسند اور متعصب بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور وحشیانہ واقعہ سامنے آگیا۔ ریاست گجرات میں ماسک نہ پہننے پر مسلم بلاگر سمیر انصاری کو پولیس نے اس قدر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا وہ کومے میں چلے گئے۔ مسلمانوں کے خلاف مودی پولیس کی نفرت اور انتہا پسندی نے بائیس برس کے بلاگر سمیر انصاری کو موت کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔معروف بھارتی بلاگر سمیر انصاری کا صرف یہ قصور تھا کہ وہ ضروری کام سے جب گھر سے نکلے تو چہرے پر ماسک نہیں تھا اور اسی بات کو وجہ بنا کر پولیس نے وحشیانہ تشدد ایسا کیا کہ سمیر انصاری کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مسلم نوجوان سمیر انصار ی کو پولیس اہلکاروں نے اتنا برے طریقے مارا پیٹا گیا کہ وہ اب کومے میں چلے گئے ہیں۔
بھارتی گجرات