ری سائیکل پی وی سی کی درآمد پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت تعطیلات کے بعد مقرر کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ری سائیکل پی وی سی کی کمرشل درآمد پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کا حکم دے دیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے کمرشل سطح پر پی وی سی پائپ منگوانے پر پابندی عائد کی ہے،حکومت نے صرف بڑی انڈسٹری کو پی وی سی پائپ درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے،حکومت کا یہ اقدام بنیادی حقوق سے متصادم ہے،عدالت سے استدعاہے کہ منگوایا گیا پی وی سی پائپ فوری طور پر ریلیز کرنے کا حکم دیاجائے۔
پی وی سی