ہائیکورٹ،چیئرمین نیب کے تقرر کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے تقرر کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، دوران سماعت درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا،مقامی شہری رضا خان نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تعیناتی کوچیلنج کرتے ہوئے قانونی نکتہ اٹھایا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے تحت سیکشن 6 بی ون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
درخواست نمٹا دی