محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دیجائے،لاہورہائیکورٹ بار

 محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد مقصود بٹر،نائب صددرمدثر عباس مگھیانہ،سیکرٹری خواجہ محسن عباس اور فنانس سیکرٹری فیصل توقیر نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے ممبر محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں وکلاء جان ہتھیلی پر رکھ کر عدالتوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے مصروف ہیں،وکلاء کی حفاظت اور عدالتوں کے احاطہ میں فول پروف سیکورٹی کے لئے کئی دفعہ حکام بالا کی توجہ مبذول کرائی لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے،انہوں نے محمد علی ہمدانی ایڈووکیٹ کے قتل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سرگودھا سے اظہار یکجہتی اور مقتول کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد علی ہمدانی کے درجات بلند فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
لاہورہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -