ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے 18افسروں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات

 ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے 18افسروں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ سٹیبلشمنٹ کے 18افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے 2 ایڈیشنل رجسٹرار،گریڈ 19 کے 11 ڈپٹی رجسٹرار اور گریڈ 18کے دواسسٹنٹ رجسٹراربھی شامل ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمدامیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار محمد مسعود احمد کا کیس کملیشن فکسچر برانچ، ایڈیشنل رجسٹرار سید عابد حسین بخاری کا پروٹوکول سے سروسز برانچ تبادلہ کیا گیا ہے، گریڈ 19 کے ڈپٹی رجسٹرار منصور الحق کا جنرل اینڈ کوآرڈینیشن برانچ سے کیس فکسچر برانچ، ڈپٹی رجسٹرار قریشی کا کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ سے جنرل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار ریاض احمد کا سول برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار عرفان احمد نیازی کا جوڈیشل کوآرڈینیشن اینڈ ٹربیونل برانچ سے ٹربیونل کوآرڈیشن برانچ تبالہ کیا گیا ہے،ڈپٹی رجسٹرار شاہد اقبال کا پروکیورمنٹ سے سول برانچ، ڈپٹی رجسٹرار اویس افضل کا آئی ٹی مینیجمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار سجاد احمد کا ایچ آر سے سیکورٹی برانچ، ڈپٹی رجسٹرار شفقت عباس کا سول برانچ سے کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف پاشا کا ریسرچ اینڈ مانیٹرنگ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد عثمان شوکت کا ڈک ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی آئی ٹی برانچ میں اور ڈپٹی رجسٹرار عطاء الرحمن کا بجٹ اینڈ فنانس برانچ سے ایچ آر برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں دو اسسٹنٹ رجسٹرارز، ایک سٹینوگرافر اور ایک آفس کوآرڈینٹر شامل ہیں۔

 تبادلوں کے احکامات

مزید :

صفحہ آخر -