پاکستان بارکونسل نے عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا لائسنس بحال کردیا

پاکستان بارکونسل نے عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا لائسنس بحال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بارکونسل نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر کینٹ کچہری عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا لائسنس بحال کرنے کاحکم جاری کردیاگیا،اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں قائم پاکستان بار کونسل کی اپیل کمیٹی نے عرفان کھچی کی اپیل پر یہ حکم جاری کیا ہے کہ پنجاب بار کونسل فوری عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا لائسنس بحال کرے،اپیل میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اپیل کنندہ عرفان کھچی کی ڈگری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کر دی تھی، درخواست خارج ہونے کے باوجود عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل رکھاگیا، اپیل میں مزید کہا گیا کہ عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا معاملہ پنجاب یونیورسٹی میں تاحال زیر التوا ہے اور پنجاب یونیورسٹی نے تاحال عرفان کھچی ایڈووکیٹ کی ڈگری کو جعلی قرار نہیں دیا، پاکستان بار کونسل کے فیصلے میں کہاگیا ہے کہ قانون کے مطابق اپیل کنندہ عرفان کھچی ایڈووکیٹ کا لائسنس تین ماہ سے زائد معطل نہیں رکھا جا سکتا۔
عرفان کھچی

مزید :

صفحہ آخر -