ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بلوچستان پر خصوصی توجہ ناگزیر: عارف علوی 

ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بلوچستان پر خصوصی توجہ ناگزیر: عارف ...

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی سے قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور گورنر بلوچستان، سید ظہور آغا نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی محتسب بلوچستان، نذر محمد بلوچ بھی ملاقات میں شریک تھے۔صدر مملکت نے گورنر بلوچستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا صوبے کی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بلوچستان پر خصو صی توجہ کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کے بلوچستان پیکج سے صوبے میں خوشحالی آئے گی، گوادر بندرگاہ کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ وفاقی حکومت بلوچستا ن کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت صوبے کی نوجوانوں کی تربیت اور انہیں روزگار کے مواقع مہیا کر نے کیلئے کام کررہی ہے۔بعدازاں صدر عارف علوی سے جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورسز، جنرل رڈزانی مفوانایا نے ملاقا ت کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر مملکت نے کہا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی میدان میں بہترین تعلقا ت ہیں، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے دفاعی تعاون مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان جنوبی افریقہ کیساتھ تجارتی، سرمایہ کا ر ی اور دفاعی تعلقات مزید بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان اپنی ”لْک افریقہ“پالیسی کے تحت جنوبی افریقہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے فوجی اور سیاسی سطح پر تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی اورکہا ہندوستان بیگناہ کشمیری مسلمانوں کو شہید، آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر رہا ہے، عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادو ں پر عمل درآمد کرائے۔جنرل رڈزانی مفوانایا نے کہا دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان بہتر تعلقات کو فریقین کے باہمی مفاد کیلئے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -