ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی روش خطرناک ہے،حافظ عابد علی

ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی روش خطرناک ہے،حافظ عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ عوام کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں،بے احتیاسی کی روش ملک وقوم کو نئے بحرانوں میں جکڑ دے گی اس لئے ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا

 دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے بڑے بڑے بزنس ایمپائرز اور معاشی طاقتیں آسمان سے زمین پر آگئی ہیں۔ حکومتی ہدایات اور محکمہ صحت کے ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی بجائے نہایت ذمہ داری کے ساتھ عمل کرتے ہوئے وبا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ عوام الناس کرونا ویکسئین لگوانے سے گریز نہ کریں افواہوں توہمات سے بچتے ہوئے ویکسینشن بروقت کروائیں۔ زندگی کی خوبصورت اور لازوال نعمت کو محفوظ بنانے کیلئے کرونا وائرس کو سنجیدہ لیں اور اس موذی مرض سے بچنے کیلئے مکمل احتیاط کریں۔