شجر کاری صحت پر مثبت اثرات ڈالتی ہے،پروفیسر فیصل ڈار

شجر کاری صحت پر مثبت اثرات ڈالتی ہے،پروفیسر فیصل ڈار

  

لاہور(پ ر)پروفیسر فیصل ڈار، ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر تزئین ضیاء نے پی کے ایل آئی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس تقریب میں ہسپتال کے مختلف محکمہ کے سربراہان اور کلینیکل عملہ بھی موجود تھا۔ پروفیسر فیصل ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی کے ایل آئی گردے اور جگر کے مریضوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ درختوں کی شجر کاری انسانی صحت کے لئے ضروری ہے۔ ہسپتال میں نادار مریضوں کا علاج جاری ہے اور اب تک 250سے زائد گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -