عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں،وسیم یاور بٹ

  عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں،وسیم یاور بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما وسیم یاور بٹ نے کہا ہے کہ معاشی بحران اور دشواریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ کرونا وبا سے بچنے کیلئے عوام الناس احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرے۔ این سی او سی کی بار بار تنبیہات اور خدشات کے اظہار کو عوام الناس سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاط کو زندگی کا لازمی حصہ بنائے۔

 وبا کے اثر سے انسانی معاشی معاشرتی شعبہ ہائے زندگی کو بچا کر ہی ملک میں معیشت کو بہتری کی طرف لایا جا سکتا ہے۔ وبا کے بے قابو ہونے اور حالات کا توازن بگڑنے سے پیدا ہونے والے بحران کا سامنا کرنے کی ملکی معاشی اور سماجی حالات سکت نہیں رکھتے۔ تجارتی مراکز پر عوام الناس اور تاجر روز مرہ کے معمولات اور کاروباری سرگرمیوں کی انجام دہی میں فاصلے اور احتیاط کی خاص طور پر فکر رکھیں۔ ملک وقوم کو وبا سے بچانے اور کرونا وائرس کے موذی وار سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ احتیاط اور ایس او پیز کو زندگی میں لازمی جزو کی حیثیت سے اپناتے ہوئے عمل کیا جائے۔