مون سون شجر کار مہم کا آغاز
لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کلیات البنات ڈگری کالج میں پودا لگا کرمون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ درخت انسانی بقا ء کے لیے بے حد اہم ہیں۔کرہ ارض پر آلودگی کے باعث ماحول میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگاکراپنی آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگا کر اس صدقہ جاریہ میں اپناکردار ادا کرے۔اس موقع پرپرنسپل کلیات البنات ڈگری کالج سائرہ عزیزمغل، کپتان پاکستان کبڈی ٹیم شفیق چشتی،ڈائریکٹر ضیا ء الرحمان،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔