سیالکوٹ الیکشن عمران خان کے نظریہ کی فتح ہے،پی ٹی آئی رہنما

سیالکوٹ الیکشن عمران خان کے نظریہ کی فتح ہے،پی ٹی آئی رہنما

  

 لاہور(پ ر) سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی عمران خان کے ویژن کی فتح ہے، سینٹرل پنجاب آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت ہو گا، ن لیگ دھاندلی کا واویلا کرنے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، اپوزیشن کا رونا دھونا ان کا وطیرہ بن چکا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے پی ٹی آئی عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے، اپوزیشن 2023 ء کے انتخابات میں بھی انہیں شکست ہوگی، موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالااور ملکی معیشت کو درست جانب گامزن کیا، ان خیالا ت کااظہار تحریک انصاف کی ارکان قومی اسمبلی سیمی بخاری، شنیلاروتھ،ڈاکٹر نوشین حامد،تحریک انصاف شالامار ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق،تحریک انصاف کے رہنماء  آصف جٹ، نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محسن مزمل،سینئر رہنما شاہ رخ جمال بٹ، انصاف سنٹرل پنجاب ویلفیئرونگ کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -